• news

روسی سفیر محمود خان کی ملاقات‘ نئی حکومت خیبر پی کے کو مزید ترقی دے گی : عمران خان

اسلام آباد (صباح نیوز+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) عمران خان سے روسی سفیر الیکسی ڈیڈوف نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں روسی سفیر نے عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور اپنی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ، چین، سعودی عرب، جاپان اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے سفرا نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور مبارکباد کا پیغام دیا تھا۔ روسی سفیر نے کہا کہ پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں۔ روسی کوہ پیما کی جان بچانے پر پاکستانی پائلٹس کے شکرگزار ہیں۔ ماسکو پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری چاہتا ہے۔ علاوہ ازیں عمران خان نے ایم کیو ایم کے معاملے پر فردوس شمیم نقوی کو تنبیہ کر دی اور پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر کو کچھ نہ بولنے کی ہدایت کر دی۔ فردوس نقوی نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا ہے اس وقت حکومت بنانا سب سے اہم ہے۔ تلواریں میان میں رکھیں عمران خان نے خاموش رہنے کا کہا ہے۔ خاموش رہوں گا۔ اپنے لیڈر کی حکم عدولی نہیں کر سکتا۔ عمران خان نے ایم کیو ایم کے معاملے پر تنبیہ کی ہے۔ خیبر پی کے سے نامزد وزےراعلیٰ محمود خان نے عمران خان سے ملاقات کی اور انہےں وزارت اعلیٰ کےلئے نامزد کرنے پر محمود خان نے عمران خان کا شکرےہ ادا کےا۔ عمران خان نے نامزد وزےر اعلیٰ کےلئے نےک تمناﺅں کا اظہار کےا اور کہا کہ مجھے امےد ہے کہ خےبر پی کے مےں تحرےک انصاف نے2013 ءسے2018 ءجن اصلاحات سے تبدےلی کا آغاز کےا نئی حکومت اسے اور ترقی دے گی اور کے پی کے کے عوام کی معاشی ترقی مےں نماےاں کردار ادا کرے گی۔ ملاقات کے بعد صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد وزےراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ مےری نامزدگی تحرےک انصاف کے کسی اندرونی اختلاف کا نتےجہ نہےں مےں نے چےئرمےن کا شکرےہ ادا کےا ہے کہ انہوں نے65 ارکان مےں سے مجھے وزےر اعلیٰ نامزد کےا ہے۔ عاطف خان مےرے بھائی ہےں مےں سارے ساتھےوں کو ساتھ لے کر چلوں گا مجھ پر پارٹی قےادت نے جو اعتماد کےا ہے اس پر پورا اتروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے اسمبلی مےں ہمارے جتنے ارکان ہےں ان مےں سے صرف اےک ہی وزےراعلیٰ بننا تھا جس کےلئے مےری قےادت نے مجھ پر اعتماد کےا ۔کے پی کے میں ہمیشہ ہماری حکومت رہے گی۔ میں عمران کا پلانٹڈ بندہ ہوں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے وفد نے جی ڈی اے رہنما¶ں سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے پیر پگارا نے کہا کہ ہر دکھ سکھ میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ تحریک انصاف کا ہر طرح سے غیرمشروط طور پر ساتھ دیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جی ڈی اے کے تعاون کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں۔ سندھ کے عوام کا شکریہ جنہوں نے پی ٹی آئی کو بہت ووٹ دئیے۔ پیر پگارا نے کہا کہ اس مرحلے پر پی ٹی آئی کے سامنے شرائط رکھنا اخلاق سے گری ہوئی بات ہو گی۔ تحریک انصاف نے ہرقسم ک تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔ الیکشن سے پہلے سے تحریک انصاف کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور قومی اسمبلی کی 14 سیٹیں دیں۔ وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی حمایت کیلئے پیر صاحب کے پاس آئے ہیں۔ سندھ میں مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ میں اور میری حکومت روس کے ساتھ تعاون میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ روسی ڈرلنگ کمپنیوں کو پاکستان آمد کی دعوت دینگے۔ روسی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور روسی بینکوں کے درمیان براہ راست روابط کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اس لئے باہمی روابط میں حائل مسائل کے فوری حل کی تدبیر کرنا ہو گی۔ دہشت گردی کے انسداد اور افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے ساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں۔ روس معاشی تعاون، انسانی حقوق میں بہتری اور کیمیائی ہتھیاروں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے، ماسکو پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں ہے۔

عمران خان

ای پیپر-دی نیشن