• news

نوازشریف پیر کو احتساب عدالت طلب‘ جیل میں شہبازشریف حمزہ دیگر رہنماﺅں کی ملاقات

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) اڈےالہ جےل مےں سابق وزےر اعظم محمد نواز شرےف سے ملاقات کےلئے جے ےو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ، آزاد کشمےر کے وزےر اعظم راجہ فاروق حےدر، سےنےٹر عثمان کاکڑ، سینیٹر پرویز رشید، سےنےٹر مشاہداللہ خان کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی تاہم محمود خان اچکزئی، مخدوم جاوےد ہاشمی کو اےک گھنٹے کے احتجاج کے بعد جےل انتظامےہ نے ملاقات کی اجازت دے دی، جاوےد ہاشمی نے گاڑی گےٹ کے سامنے کھڑی کردی اور کہا جب اجازت ملے گی گاڑی بھی ےہاں سے ہٹ جائے گی، ان رہنماﺅں نے کہا مےاں نواز شرےف سے سےاسی رہنماﺅں کو ملاقات کرنے کا حق حاصل ہے جس سے ہمےں محروم کےا جارہا ہے۔ قبل ازےںعوامی نےشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور، مسلم لےگ (ن) کے چےئرمےن راجہ محمد ظفرالحق، مسلم لےگ ن کے صدر مےاں شہباز شرےف، مشاہد حسےن سےد، سےنےٹر سلےم ضےائ، پروےز رشےد، حمزہ شہباز شرےف، سلمان شہباز، رانا ثناءاللہ، مرےم اورنگزےب، خواجہ سعد رفےق، عابد شےر علی، سےنےٹر چوہدری تنوےر، محسن شاہنواز رانجھا، طارق فضل چوہدری، بےرسٹر دانےال چوہدری، زاہد حامد، راجہ اشفاق سرور، عظمیٰ بخاری، رےاض پےرزادہ، مظہر قےوم، الےاس گجر، بلےغ الرحمٰن، سہےل ضےا بٹ، سےنےٹر رانا مقبول، عرفان صدےقی، ملک رےاض، عارف خان سبلہ، پروےن سےد، ملک ارشد، قربان جھگڑا، ظہور عباسی نے جےل مےں نواز شرےف، مرےم نواز، کےپٹن صفدر اور حنےف عباسی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گذارا۔ ملاقات کا وقت شام پانچ بجے تک مختص رکھا گےا۔ جےل انتظامےہ نے شرےف فےملی اور مسلم لےگ ن کے25 رہنماﺅں سمےت مجموعی طور پر 40 افراد کی نواز شرےف، مرےم نواز، کےپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کرائی۔ اڈےالہ روڈ پر پولےس کی بھاری نفری تعےنات تھی جبکہ جےل کی سخت سکےورٹی کی وجہ سے اڈےالہ روڈ کے اطراف رہائشی آبادےوں کے مکےنوں کو بھی گھروں تک آنے جانے مےں مشکلات کا سامنا رہا۔ ٹرےفک جام بھی دن بھر رہا۔ لاہور سے اےک لےگی خاتون بھی نواز شرےف اور مرےم نوازسے ملاقات کےلئے اڈےالہ جےل پہنچےں لےکن انہےں جےل انتظامےہ نے ملاقات کی اجازت نہ دی۔ اڈےالہ جےل کے باہر صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لےگ ن کے رہنما مخدوم جاوےد ہاشمی نے کہا کہ نواز شرےف سے مل کر حوصلہ بڑھا ہے اس بار الےکشن مےں منظم دھاندلا ہوا، عمران خان کسی کے ہاتھ مےں کھلونا ہےں وہ ساری زندگی مےںصرف پانچ دن جےل مےں رہے عمران خان نے اپنے کہے ہوئے الفاظ واپس لے لئے وہ اپنے کہے ہوئے الفاظ پر قائم نہےں رہ سکے قوم جس حق کےلئے لڑ رہی ہے عمران خان نے اس پر سودے بازی کرلی۔ نواز شرےف سے اڈےالہ جےل مےں ملاقات کی خواہش لے کر لاہور سے راولپنڈی آنے والے نابےنا افراد کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، وہ اپنی ٹرانسپورٹ پر لاہور سے اڈےالہ جےل پہنچے اور انتظامےہ سے اندر جانے کی خواہش کا اظہار کےا لےکن جےل انتظامےہ نے انہےں ملاقات کی اجازت دےنے سے معذرت کر لی۔ نیوز ایجنسیوں کے مطابق سلمان شہباز، جنید صفدر، مہر النسائ، راحیل منیر نے بھی ملاقات کی۔ خصوصی نمائندہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت بگڑ گئی، شام کو انہیں پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کردیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیں، معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف ہے۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر کو خفیہ راستے سے پمز کارڈک وارڈ پہنچایا گیا۔ کیپٹن صفدر کافی بیمار لگ رہے تھے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیپٹن صفدر کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل چیک اپ کے بعد کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کو ادویات دی گئیں۔ ضلع انتظامیہ اسلام آباد نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے علاج کے دوران پمس کے شعبہ کارڈک کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔ سانگلاہل سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے بھی نواز شریف اور مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ نامہ نگار کے مطابق احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو تیرہ اگست کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب کے گواہ واجد ضیا ءکو بھی طلب کرلیا ہے، احتساب عدالت نمبر ایک کی کارروائی جہاں سے رکی ہے وہیں سے ہی کورٹ نمبر دو جاری رکھے گی۔ دوران سماعت خواجہ حارث نے تجویز پیش کی بہتر ہوگا استغاثہ فلیگ شپ میں پہلے واجد ضیا کا بیان ریکارڈ کروالے اور سماعت کے دوران کوئی معاون وکیل پیش ہوجائے گا۔نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہائی کورٹ میں ہم نے بھی پیش ہونا ہوتا ہے، پہلے ایک کیس میں واجد ضیا پر جرح مکمل کی جائے، پھر دوسرے میں بیان شروع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا واجد ضیاءان ریفرنسز میں اہم گواہ ہیں تاہم انہیں بھی ذہنی سکون چاہئے۔
نواز شریف/ ملاقاتیں

ای پیپر-دی نیشن