• news
  • image

ویزا ایمنسٹی سکیم کے تحت 1100پاکستانیوں نے قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی سے رابطہ کیا۔

دبئی (طاہر منیر طاہر)
حکومت متحدہ عرب امارات کی طرف سے دی گئی ویزا ایمنسٹی سکیم اکتوبر2018تک رہے گی جس کے تحت امارات میں مقیم تمام ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں مختلف ممالک کے قونصل خانے بھی اپنے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ دبئی میں حکومت دبئی کی طرف سے العویر میں ایک امدادی کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاںسے لوگوں کو ملک چھوڑنے کے پرمٹ دیے جا رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی نے بھی العویر کیمپ میں ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے غیر قانونی طورپر مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے جہاں گزشتہ روز1100پاکستانیوں نے رابطہ کیا۔ قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل سید جاوید حسین اور قونصلیٹ کے دیگر سٹاف نے گزشتہ دنوں العویر میں قائم کیمپ میں ہیلپ ڈیسک کا دورہ کیا اور وہاں آئے پاکستانیوں سے بات چیت کی۔ ہیلپ ڈیسک پر قونصلیٹ کا عملہ تعینات ہے جو غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی بھرپور مدد کر رہا ہے ۔ پاکستانی اپنی فیملیز کے ہمراہ ایمنسٹی سکیم کسے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ اور باعزت طور پر پاکستان جانے کے لئے بے قرار ہیں ۔ پاکستان جانے کی امید ہے پاکستانیوں نے حکومت امارات اور قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن