• news
  • image

متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کا انخلاء شروع ہو گیا

ہزاورں افرام عام معافی کے اعلان کے بعد سہولت مراکز پہنچ گئے
ایمنسٹی سکیم 31 اکتوبر 2018ء تک جاری رہے گی
دوبئی طاہر (طاہر منیرطاہر ) امارات مقیم غیرقانونی تارکین وطن کے لئے عام معافی کا اعلان ہوتے ہی ہزاروں لوگ سہولت مراکز میں پہنچ گئے۔ اور اپنے وطن جانے کی امیدیں قطاروں میں لگ گئے۔ یہ افراد بے حد خوش نظر آ رہے تھے جنہیں عام معافی سکیم سے فائدہ مل رہا ہے۔ غیر قانونی طور پر امارات میں مقیم بہت سی پاکستانی فیملیز بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر خوش ہیں کیوں کہ وہ بغیر کسی جرمانہ کے باعزت طور پر پنے ملک واپس جا رہے ہیں۔ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے پاکستانیوں نے حکومت متحدہ عرب امارات قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی اور سفارتخانہ پاکستان ابو ظہبی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے اجماعی کوشش سے انہیں اپنے گھروں میں پاکستان جانے پر باعزت سہولت فراہم کی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن