• news

گڑھی دوپٹہ‘ مظفرآباد: طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی‘ لینڈ سلائیڈنگ‘ متعدد افراد زخمی

مظفرآباد (اے این این) حالیہ مون سون کی بارشوں نے دیہی علاقوں میں تباہی مچادی، لینڈسلائیڈنگ سے فصلیں، زمینیں تباہ ہوگئیں، متعدد افراد شدید زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ہیں جن میں گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے موئیاں کھکھیاں میں ایک جواں سال لڑکی نازیہ دختر یونس لینڈسلائیڈنگ کے دوران ایک بھاری پتھر کے نیچے آکر ایک ٹانگ سے معذور ہوچکی ہے اور سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہے، اسی طرح مظفرآباد کے نواحی علاقے کنڈر میں ایک بچہ لینڈسلائیڈنگ کا پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوا جو بھی سی ایم ایچ میں زیر علاج ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے متاثرین کو کم ازکم علاج معالجہ کی سہولیات ایمرجنسی کے علاوہ بھی فراہم کی جائیں، جو لوگ آفات سماوی کا شکار ہورہے ہیں ان کی بحالی کے لیے کردار ادا کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن