چین نے نئے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے نئے ہائیپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے،جو دنیا کے کسی بھی دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سکائی۔2 ایک تجرباتی ڈیزائن ہے جسے ویورائڈر(لہروںپر سفر کرنے والا) یہ پرواز کے دوران اپنی ہی پیدا کی ہوئی شاک وویز کیساتھ سفر کر سکتا ہے،چینی سائنسدان کے مطابق یہ میزائل روایتی اور ایٹمی جنگی ہتھیار کے ساتھ امریکہ کی دفاعی میزائل شیلڈز کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور امریکی دفاعی شلیڈز بھی اس کا راستہ نہیں روک سکتی،چائنہ اکیڈمی آف ائیروسپیس ایرو ڈائنامکس (سی اے اے اے) کے مطابق ایروڈائنامنک ریسرچ انسٹیٹیوشن بیجنگ اور چائنہ ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے مشترکہ طور پر شمال مغربی چین میں اس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے،سی اے اے اے نے اس سسلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکائی۔2ٹھوس ایندھن بردار راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجاگیا تھا۔چین کی فوج امور کے مطاہر اور ٹی وی تبصرہ نگار سانگ زونگ پنگ نے چین کے معروف اخبار گلوبل ٹامز کو بتایا ہے کہ اس میزائل متعدد تجربات کئے گئے ہیں جو کامیاب ثابت ہوئے۔