• news

سندھ ہائیکورٹ لاپتہ افراد سے متعلق درخواست کی سماعت، کراچی پولیس چیف کو 30اگست تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت للہ پھلپوٹو کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے لاپتہ افراد سے متعلق مختلف درخواستوں کی جمعرات کو سماعت کی عدالت میں لاپتہ مجیب کی اہلیہ نے کہا کہ جے آئی ٹی میں شامل کسی نہ کسی پولیس افسر کا تبادلہ ہوجاتا ہے جے آئی ٹی میں بالکل تعاون نہیں کیا جاتا، 9ماہ سے میرے شوہر لاپتہ ہیں لیکن ابھی تک ا ن کا پتہ نہیں چلا اگر میرے شوہر بازیاب نہیں ہوتے تو مجھے اور میرے دو بچوں کو بھی مار دیا جائے، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ جو کچھ عدالت کے بس میں ہے ہم اس سے زیادہ کرتے ہیں۔ ایس ایس پی آصف رزاق سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس کا چیف کون ہے ایس ایس پی آصف رزاق نے کہاکہ ڈاکٹر امیر شیخ کو چارج دیا گیا ہے عدالت نے لاپتہ افراد کیلئے چیف کراچی پولیس ڈاکٹر امیر شیخ کو 30 اگست تک تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن