• news

بااختیار گورنر بن کر پنجاب میں ترقی‘ خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کروں گا : چودھری سرور

لاہور (سید عدنان فاروق) تحرےک انصاف کے نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مکمل اختےارات کےساتھ ہی گورنر پنجاب ہوں گا‘ عمران خان کے ویژن کے مطابق میں اور وزیراعلیٰ ایک پیج پر ہونگے اور کوئی ایک دوسرے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا، پنجاب کے عوام نے تحرےک انصاف کے حق مےں فےصلہ دےا ہے ہم بھی ان کو ماےوس نہےں کرےں گے‘ پنجاب مےں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا‘ عمران خان نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کےا ہے اس پر پورا اتروں گا اور وقت ثابت کرے گا ہم نے پنجاب کو بھی بدل دےا ہے۔ نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو مےں تحر ےک انصاف کے نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پورے صوبے کا گورنر ہونگا، گورنر ہاﺅس سے متعلق عمران خان کا جو بھی فیصلہ ہو گا اس پر من و عن عمل ہو گا اور عوام کے لئے گورنر ہاﺅس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ اس بات مےں اب کوئی شک نہےں ہونا چاہےے کہ مجھے صوبے مےں آئےن و قانون کی حکمرانی‘ ظلم‘ زےادتی اور ناانصافی کے خاتمے سمےت لوگوں کو انکے حقوق دلانے کےلئے مکمل اختےارات ہوں گے۔ عمران خان نے پنجاب کے سےاسی حالات اور دےگر معاملات کو دےکھنے کے بعد ہی مجھے گورنر پنجاب بنانے کا فےصلہ کےا ہے اور ہم بھی انکو ماےوس نہےں کر ےں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب کے عوام کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہے، پولیس کو عوام کی خادم بنائیں گے، تعلیم و صحت کی بہتری کے علاوہ اس تاثر کو ختم کریں گے کہ پنجاب میں تبدیلی نہیں آسکتی ہم نے جو وعدہ کیا اسے پورا کر کے دکھائیں گے۔
چودھری سرور

ای پیپر-دی نیشن