قصور : مکان کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق‘ ایک زخمی
قصور/لاہور(نمائندہ نوائے وقت+خبرنگار) قصور کے نواحی گا¶ں میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق جبکہ ایک بہن شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیوذرائع کے مطابق نواحی گا¶ں شیخ حماد میں واقع ایک پرانے خستہ حال مکان کی اچانک چھت گرگئی۔چھت کے ملبے تلے دب کر 3 بہن بھائی نسیم، طاہر اور ماریہ جاں بحق جبکہ ایک بہن شدید زخمی ہو گئی۔بچوں کے والدین کمرے کے باہر سونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دریں اثنا نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے چھت گرنے کے واقعہ میں تین بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چھت گر گئی