کیپٹن (ر) صفدر کا پمز میں طبی معائنہ شوگر لیول بلڈ پریشر زیادہ: ڈاکٹرز
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں زیر علاج کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا، معدے اور دیگر ٹیسٹ لیبارٹریز بھجوا دیئے گئے۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹر تنویر خالق کی سربراہی میں 5رکنی میڈیکل بورڈ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا طبی معائنہ کیا، گزشتہ روز کی ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا شوگر لیول زیادہ ہے۔ انہوں نے گھر سے آیا ہوا کھانا بھی نہیں کھایا اور حلق خشک ہونے کے باعث صرف پانی پی رہے ہیں۔ کیپٹن (ر)صفدر کے ایکسرے ریکٹ پوسٹ کے یووی، الٹرا ساﺅنڈ، معدے، شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں السر کا مرض لاحق ہے جبکہ وہ معدے کا آپریشن بھی کرا چکے ہیں۔
کیپٹن صفدر