• news

نومنتخب ارکان کی سہولت اور رہنمائی کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم نمبر 2 میں خصوصی استقبالیہ کاؤنٹرز قائم

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی سہولت اور رہنمائی کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم نمبر 2 میں خصوصی استقبالیہ کاؤنٹرز قائم کئے ہیں۔ ان کاؤنٹرز پر نومنتخب ارکان کو قومی اسمبلی کے کارڈز کے اجراء کے لئے تصویریں بنائی جائیں گی اور ان کو دیگر معلومات فراہم کی جائیں گی۔ یہ کاؤنٹرز بغیر کسی وقفے کے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن