ذی الحج کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا، نظر آنے کا قوی امکان ہے: محکمہ موسمیات
اسلام آباد، لاہور (اے پی پی+خصوصی نامہ نگار) ذوالحج 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (اتوار) کو ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت اجلاس محکمہ موسمیات بلڈنگ کراچی میں ہو گا جبکہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہونگے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 12 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے جبکہ عیدالاضحی 22 اگست کو ہو سکتی ہے۔