• news

رواں برس کا آخری جزوی سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا

کراچی(اے این این) رواں برس کا تیسرا اور آخری جزوی سورج گرہن آج 11 اگست کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ دونوں جزوی سورج گرہن کی طرح تیسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کیمطابق دوپہر 1بجکر 2منٹ پر ہوگا جس کا اختتام 4بجکر 31منٹ پر ہوگا۔یہ سورج گرہن شمالی و مشرقی یورپ اور شمالی و مغربی ایشیا کے ممالک میں دیکھا جا سکے گا، جن میں تسمانیہ، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، انٹارکٹیکا، بحر اوقیانوس اور بحرہند شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن