• news

موسم گر ما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی سکول آج دوبارہ کھل جائیں گے

لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد آج صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکول دوبارہ کھل جائیں گے اور دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔ سکول کھلنے پر آج سے یوم آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے تیاریاں شروع کی جائیں گی اور 14 اگست کو سکولوں میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوں گی جن میں تقریری مقابلے اور ملی نغمے پڑھے جائیں گے اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن