نئی نسل کو گلوبل وارمنگ سے بچانے کیلئے زیادہ درخت لگائیں: جسٹس سردار شمیم
لاہور (وقائع نگار خصوصی) قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ سے آئندہ نسل کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں یہ بات انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں کی۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں برگد کا پودا لگایا۔ اس موقع پر ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری راو عبدالجبار اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری ناصرف ایک نیک عمل ہے بلکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے درخت ہماری آئندہ نسلوں کے ضامن بھی ہیں۔ .قائم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں مختلف جگہوں پر لگائے گئے پودوں کا جائزہ بھی لیا۔