• news

پارلیمنٹ لاجز میں غیر قانونی قابضین کیخلاف کارروائی، فاروق ستار سمیت 4 ارکان کے فلیٹس خالی کرا لئے

اسلام آباد(آن لائن) سی ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے انتخابات میں شکست کے باوجود پارلیمنٹ لاجز پر ناجائز قبضہ برقرار رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 4 پارلیمنٹیرین کے فلیٹس کے تالے توڑ کر کمروں کو خالی کرا دیا ہے اور باقی 48 پارلیمنٹیرین کو حتمی وارننگ جاری کر دی ہے کہ وہ بھی آئندہ ایک سے دو دنوں میں لاجز کا قبضہ چھوڑ دیں ۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹل ڈیوپلمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 52 سابقہ پارلیمنٹرین کو تین مرتبہ نوٹسسز جاری کئے گئے کہ انتخابات میں شکست کے بعد قانونی استحقاق پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کا نہیں ہے اور اب نئے جیت کر آنے والے پارلیمنٹیرین کو لاجز کے فلیٹس الاٹ کئے جائیں گے اس لئے فوری طور پر فلیٹس کو خالی کر دیا جائے لیکن تین نوٹسسز کے باوجود بھی 52 سابقہ پارلیمنٹیرین کے کان پر جوں تک نہیں رینگی جس کے بعد سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے جمعہ کے روز لاجز میں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت جعفر اقبال اور مزید دو سابقہ پارلیمنٹیرین کے فلیٹس کے تالے توڑ کر کمرے خالی کرا دیئے اور باقی 48 سابقہ ارکان کو بھی ایک سے دو روز میں فلیٹس خالی کرنے کی آخری وارننگ جاری کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن