اقلیتوں کے حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے، زرداری کا عالمی دن پر پیغام
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر بیان میں کہا ہے کہ پی پی غیر مسلم ہم وطنوں کے حقوق کا دفاع کرتی رہے گی ملک کا دستور غیر مسلم شہریوں کو برابری کے حقوق دیتا ہے غیر مسلم ہم وطنوں سے امتیازی سلوک کی مزاحمت کریں گے۔ آئین ملک کے تمام شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ پی پی نے پارلیمان میں غیر مسلم شہریوں کی نشستوں میں اضافہ کیا۔