• news

اداروں کیخلاف بیان، حقوق اہلسنت محاذ کا مولانا فضل الرحمن کیخلاف احتجاج

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت کی ملک گیر تنظیموں پر مشتمل حقوق اہلسنت محاذ کے زیراہتمام اداروں کے خلاف بیان دینے پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔ جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔ محاذ کے سربراہ پیر سید شاہد حسین گردیزی ، مولانا جمیل احمد نقشبندی اور دیگر نے مختلف مقامات پر جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اداروں کی کردارکشی کر رہے ہیں۔ انہیں ملکی اداروں سے زیادہ اپنی کرسی کھسنے کی زیادہ فکر ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے بڑوں نے تحریک پاکستان کی مخالفت کی جبکہ مولانا کہ والد مفتی محمود نے کہا تھا کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں۔ فضل الرحمان اسلام کے نام پر ووٹ لیکر اسلام آباد کے ماحول میں گم ہو جاتے ہیں۔ ان کے کردار کی وجہ سے علمائے حق بدنام ہو رہے ہیں مولانا ملکی اداروں سے دشمنی کرنے کی بجائے یہ ملک چھوڑ کر انڈیا چلے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن