سکیورٹی خدشات: عمران خان کے ساتھ سیلفی پر پابندی
اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقاتیوں کے لئے بری خبر ہے، اب کپتان کے ساتھ سیلفی نہیں بن سکے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے ملاقات کیلئے جانیوالے موبائل فون ساتھ نہیں لے جا سکتے، ملاقاتیوں سے فون لے کر بنی گالہ کے گیٹ پر رکھنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے تاہم پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت کے سینئر رہنما اور سکیورٹی کلیئرنس لینے والوں کو فون لے جانے کی اجازت ہو گی۔