اشتعال انگیز تقاریر کا الزام: شہباز شریف، فضل الرحمن کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سیشن عدالت نے پولیس سے رپورٹ مانگ لی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے مولانا فضل الرحمان اورسابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ایس ایچ او ماڈل ٹائون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ شہری تنزیلہ عمران کے وکیل نے مو قف اختیا ر کیا کہ فضل الرحمان نے 8 اگست کو الیکشن کمشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر اشتعال انگیز تقریر کی۔ تقریر میں مولانا فضل الرحمان نے عوام کو پاک فوج کے خلاف بھڑکا یا ۔مولانا فضل الرحمان نے تقریر میں کہا کہ ہم 14 اگست نہیں منائیں گے جس سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے۔ شہباز شریف نے بھی عوام کو یوم آزادی نہ منانے کے بیان کی تائید کی ہے، درخو است گزا ر نے عدالت سے استدعا کی کہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ماڈل ٹائون تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی۔