• news

کشمیر، میری ٹائمز افیئرز اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے فنڈز جاری

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 4 ارب 74 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں51 ارب 20کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اے جے کے بلاک کے لئے 4 ارب 74 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 33 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 10 ارب 11 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے بزنس کمپلیکس میں آر او پلانٹ کے لئے 3کروڑ، ملہ بینڈ ایریا میں ترقیاتی کاموں کے لئے 16 کروڑ، سی پیک سپورٹ یونٹ کے قیام کے لئے 40لاکھ، جی پی اے ہائوسنگ کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کے لئے 14 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن