نواز شریف جب کہیں گے استعفیٰ دے دوں گا : گورنر خیبر پی کے
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ نواز شریف جب کہیں گے استعفیٰ دیدیں گے۔ طے ہوا تھا کہ تینوں گورنر نئی حکومت بننے کے بعد استعفیٰ دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفیٰ دینے میں جلدی کی۔ استعفیٰ دے کر آئینی بحران پیدا کرنا نہیں چاہتے۔ استعفیٰ نہ دینے پر نواز شریف کی ناراضی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔