15 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، 2 گاڑیاں، 6 موٹر سائیکلیں چوری
لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ ستوکتلہ میں الیاس سے 90 ہزار نقدی و موبائل، باغبانپورہ میں زین سے 30 ہزار و موبائل، نصیر آباد میں شفیق سے 90 ہزار نقدی و موبائل، قلعہ گجر سنگھ میں فراز سے 85 ہزار نقدی و موبائل، ریس کورس سرفراز کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 3 لاکھ 80 ہزار، اقبال ٹائون میںراشد کے گھر سے 2 لاکھ 90 ہزار، شاد باغ میںعظیم کے گھر سے ایک لاکھ 50ہزار، مسلم ٹائون میںجمیل کے گھر سے ایک لاکھ 70 ہزار، لٹن روڈ میں فیصل کی فیملی سے 85 ہزار کی نقدی و موبائل فون، اچھرہ میں فاروق سے 95 ہزار کی نقدی و زیورات لوٹ لئے۔ مستی گیٹ اور شمالی چھائونی سے گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد، مناواں، غالب مارکیٹ ،ہڈیارہ، شفیق آباد اور نولکھا سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔