نئی حکومت کیساتھ تعلقات مستحکم، تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہیں: جرمن سفیر
اسلام آباد (صباح نیوز) جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہا ہے کہ انتخابات پاکستان کے عوام کی بہت بڑی کامیابی ہے انتخابات سے اصل فتح پاکستان کے عوام اور جمہوریت کی ہوئی ہے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک معاشرہ چاہیے عمران خان اس کے لیے پرعزم ہیںجرمنی پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے تحریک انصاف کا پروگرام جرمنی کے پروگرام سے مطابقت رکھتا ہے ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستان کو مضبوط اداروں کی ضرورت ہے۔ سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خطاب بغور سنا خطاب سے پتہ چلا عمران خان ملک کے لیے کیا کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان انسانی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری بھی عمران خان کا پروگرام ہے پی ٹی آئی کا پہلے سو دن کا پروگرام بہت اہم ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کے دو کروڑ سے زائد بچے سکول سے باہر ہیں عمران خان کا پروگرام جرمنی کمپنیوں کو سی پیک میں سرمایہ کے لیے دعوت دے رہا ہے یورپین سرمایہ کار سمجھتے ہیں سی پیک صرف چینیوں کے لیے ہے میں اس فلاسفی کے خلاف کام کر رہا ہوں میں جرمن سفارتکاروں کی کانفرنس کے لیے جا رہا ہوں کانفرنس میں اس تاثر کو زائل کرنے کی کوشش کروں گا ہم خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمنی کی بہت بُری حالت تھی مگر ہم نے اسے بہتر کیا۔