قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس، بجلی کے لائن لاسز، چوری، انتظامی تکنیکی اقدامات پر غور
اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے سفارش کی ہے جس صوبے میں بجلی چوری ہو اس کے ذمہ دار وہاں کے حکام ہوں گے، بجلی چوری کے پیسے ذمہ دار صوبوں سے وصول کئے جائیں، تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری کو تکنیکی نقصانات میں چھپاتی ہیں، رمضان المبارک میں پیسکو کا 40ارب کا نقصان کرایا گیا کابینہ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے بجلی کمپنیوں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ لوڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہونے والے ٹرانسفارمر کاذمہ دار متعلقہ ایس ڈی او ہوگا، بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، بجلی کی روک تھام کے لئے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سے جو کنڈے اور دیگر بجلی چوری کی روک تھام کریں گے پہلے ماہ کی رقوم ان ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں تقسیم کی جائیں گے چینی کمپنی پیسکو میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کی ذیلی کمیٹی کاکنوینئر سنٹر نعمان وزیر کی زیر صدارت اجلاس وزارت پانی وبجلی میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر مولابخش چانڈیو ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن اور مختلف تقسیم کارکمپنیوں کے سربراہوں نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔کنوینئر کمیٹی نعمان وزیر نے کہاکہ چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی تقسیم کار کمپنیوں کا دبائو لے رہے ہیں مختلف تقسیم کارکمپنیوں کے انتظامی نقصانات میں فرق کیوں ہے نیپرا کا تقسیم کارکمپنیوں کے انتظامی نقصانات کے تعین کے حوالے سے ایک فارمولا ہوناچاہئے تقسیم کارکمپنیوں میں انتظامی نقصانات کی مختلف شرح قابل قبول نہیں مستقبل میں کسی فارمولے کے بغیر مختلف انتظامی نقصانات کی اجازت نہیں دی جائے گی تقسیم کارکمپنیاں چوری کو تکینکی نقصانات میں چھپاتی ہیں۔کنوینئر کمیٹی سینٹر نعمان وزیر نے تما م تقسیم کارکمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی حکومتی ذمہ دار چوری والے علاقوں میں بجلی کی سپلائی کا حکم دے تو سینٹ کمیٹی کوآگاہ کریں چوری کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا۔ کسی تقسیم کارکمپنی میں سکاڈا سسٹم فعال نہیں ہے، کیاکسی نے کہا ہے کہ کنڈے نہ ہٹائے جائیں اس کے باوجود کیوں کنڈے نہیں ہٹائے جارہے ہیں۔ بجلی کی روک تھام کے لئے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سے جو کنڈے اور دیگر بجلی چوری کی روک تھام کرئیں گے پہلے ماہ کی رقوم ان ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں تقسیم کی جائیں گے ۔ نیپرا تقسیم کارکمپنیوں کے انتظامی نقصانات کے بارے ہر چھ ماہ بعد کمیٹی کو آگاہ کرے گا۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے تقسیم کارکمپنیوں کی مدد کی جائے کنوینئر کمیٹی نعمان وزیر نے سوال کیاکہ کیا تقسیم کارکمپنیوں کے بورڈز خودمختار ہیں اور ان میں سیاسی مداخلت نہیں ہوتی اس حوالے سے کمیٹی کو تحریری تفصیلات دی جائیں۔ نیپرا حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سیپکو میں امن و امان کی صورتحال کے باعث نقصانات زیادہ ہیں۔