جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، محمود اچکزئی
کوئٹہ (آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ملکی ادارے سیاست میں مداخلت کرکے ملک اور جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ہم اس سازش کو ناکام بنائیں گے جمہوریت کا تقاضا یہی ہے کہ عوام کے فیصلے کو ترجیح دی جائے مگر یہاں پر عوام کے فیصلوں پر خون شب مارا گیا جمہوریت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمودخان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کے خلاف سازشوں کو روکنا ہو گا اور تمام سیاسی جماعتیں ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کرے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک جمہوریت سے ہی مضبوط ہو سکتی ہے اسی لئے یہاں پر خارجہ پالیسی نہ ہونے کے برابر ہے اور سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ہم تمام سیاسی لوگ متحد ومتفق ہے اور جمہوریت کے خلاف ہونیوالے سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آج تمام سیاسی وجمہوری جماعتیں ملک اور آئین کو بچانے کے لئے نکلی ہے ہم یہاں کسی کو گالی دینے نہیں آئے اور نہ ہی ایسے کوئی غیر جمہوری کام کریں گے جس سے جمہوریت کو نقصان ہو پاکستان ایک فیڈریشن ہے یہاں پر تمام اقوام اپنے اپنے مادر وطن پر آباد ہے یہ رضا کارانہ فیڈریشن یہاںکوئی آقا اور غلام کا رشتہ نہیں۔ صوبے میں ایک منتخب اور جمہوری حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی اورایسے حکومت تشکیل دی گئی جن کا کوئی وجود نہیں تھاپھر سینیٹ انتخابات میں جو کھیل کھیلا گیا اور چیئرمین سینیٹ کو بنایا گیا آج بھی اگر حقیقی معنوں میں انتخابات ہو جائے تو وہی شخص یونین کونسل کی سیٹ بھی نہیں جیت پائے گا۔