• news

باسکٹ بال فیڈریشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام کیمپ ختم

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نوبارڈر باسکٹ بال کیمپ ختم ہو گیا۔ جمنیزیم ہال میں پانچ روز جاری رہنے کے بعد نوبارڈر کیمپ میں 209 لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ کیمپ کے اختتامی روز دنمائشی میچ بھی کرائے گئے۔ پہلا میچ کیمپ میں شامل خواتین کھلاڑیوں کے درمیان ہوا جبکہ دوسرے میچ میں مرد و خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا مقابلہ کوچز کی ٹیم سے ہوا جس میں غیر ملکی کوچز نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ چھ روز جاری رہنے والے کوچنگ کیمپ سے پاکستان کے دو باصلاحیت کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیا گیا جنہیں انٹرنیشنل تربیت کے لیے تھائی لینڈ وایا جائے گا۔
منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں سے ایک کا تعلق سیالکوٹ جبکہ دوسرے کا لاہور سے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن