• news

عمر اکمل نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر سلیکٹرز کو جواب دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے ٹھکرائے جانے والے قومی بلے باز عمر اکمل نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر سلیکٹرز کو جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ بلے باز قائد اعظم ٹرافی میں لاہور کی نمائندگی کریں گے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے لئے بلے باز کی لاہور کی ٹیم میں شمولیت کے معاملے پر ریجنل انتظامیہ کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد بلے باز کے قائد اعظم ٹرافی میں لاہور کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔
ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین لاہور کی ایک ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے ان کے علاوہ اعزاز چیمہ بھی لاہور کی نمائندگی کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن