• news

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق جھوٹی شکایات کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے : اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (آن لائن، آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے جھوٹی شکایت درج کرانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے کیس کے تحریری حکم میں کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور اس کے حوالے سے جو درخواستیں شہریوں کی جانب سے ایف ا?ئی اے کے پاس درج کرائی گئی ہیں ان کو جلد نمٹایا جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا اس معاملے کی ڈی جی ایف آئی اے خود نگرانی کریں۔ من گھڑت اور جھوٹی شکایا ت درج کرانے والوں کیخلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور عدالتی کٹہرے میں لایا جائے۔عدالتی حکم میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو کہا گیا اس حوالے سے مکمل رپورٹ تیار کرکے عدالت کے سامنے پیش کریں۔تحریری حکم میں عدالت نے اپنی ا?بزرویشن میں کہا ہے کہ جس طرح اداروں کو اس عظیم مقصد کےلئے کام کرنا چاہئے اس طرح کارکردگی نہیں دکھائی جارہی۔
اسلاآباد ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن