;حمزہ کی خالی قومی نشست سے شاہد خاقان کو الیکشن لڑانے کا امکان
لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کو حمزہ شہباز شریف کی خالی کردہ نشست این اے 124 لاہور دو سے رکن قومی اسمبلی منتخب کروائے جانے کا امکان ہے۔ ستمبر میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں لاہور سے قومی اسمبلی کی دو نشستیں این اے 131 عمران خان خالی کریں گے جس پر مسلم لیگ ن کی طرف سے خواجہ سعد رفیق ایک مرتبہ پھر امیدوار ہونگے جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہمایوں اختر خان اور ولید اقبال میں سے کوئی ایک امیدوار ہو گا جبکہ این اے 124 میں پی ٹی آئی شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں ایک مرتبہ پھر نعمان قیصر کو امیدوار لا سکتی ہے جبکہ 2013 کے امیدوار محمد خان مدنی بھی یہاں سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں۔
حمزہ نشست