• news

سی ڈی اے کا آپریشن مکمل‘ 119 سابق پارلیمنٹرینز سے رہائش گاہیں خالی کرا لیں

اسلام آباد (صباح نیوز) سی ڈی اے نے لاجز کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ دو روز کے آپریشن کے بعد 119سابق پارلیمنٹیرنز سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خا لی کروا لی ہیں،38 تالے توڑ کر قبضہ حا صل کیا گیا،79 سابق پارلیمنٹیرنز نے رضا کا رانہ طور پر رہائش گاہیں خالی کیں جبکہ دو ممبر ان نے نئے الاٹیو ں سے رہائش گا ہیں خا لی کرنے کے لئے تین دن کا وقت مانگ لیا ہے، ہفتہ کو سی ڈی اے کے ڈا ئریکٹر انفورسمنٹ فہیم بادشاہ کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈا ئریکٹر رمضا ن اور اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ذوالفقار جونیجو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پارلیمنٹ لاجز پر قابض 119 سابق پارلیمنٹرینز کے خلاف آپر یشن مکمل کر لیا ہے۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق دو روزہ اس آپر یشن میں کو ئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
آپریشن/ لاجز

ای پیپر-دی نیشن