سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفہ 20، عیدالاضحی 21 اگست کو ہوگی
ریاض، کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن ) عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کے شواہد موصول ہوگئے۔ ذی الحج کا چاند نظر آنے کی توثیق سپریم کورٹ نے کی۔ سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد آج اتوار 12 اگست کو یکم ذی الحج ہوگی۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ پیر 20 اگست کو ادا کیا جائیگا۔ منگل 21 اگست کو عیدالاضحی ہوگی۔ سعودی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کی عوام سے درخواست کی تھی۔ دریں اثنا افغانستان میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا جبکہ ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی اور یونان میں چاند نظر نہیں آیا۔ دریں اثنا پاکستان میں ذی الحج کا چاند دےکھنے کےلئے روےت ہلال کمےٹی کا اجلاس چےئرمےن روےت ہلال کمےٹی مفتی منےب الرحمن کی زےر صدات میٹ کمپلیکس کراچی میں آج ہو گا ۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالد اعجاز مفتی کے مطابق مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحج 1439 ہجری کا چاند آج دکھائی دے گا۔ذی الحج کا چاند ہفتہ 11 اگست کوپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اتوار 12 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام شہروں میں 27 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔
ذی الحج /چاند