پیپلز پارٹی نے مراد علی شاہ کو وزیراعلی سندھ سراج درانی کو سپیکر صوبائی اسمبلی نامزد کر دیا
کراچی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت نیوز، آن لائن) پیپلزپارٹی نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ اور آغا سراج درانی کو سپیکر صوبائی اسمبلی نامزد کردیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ریحانہ لغاری کو ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ دریں اثناءپاکستان پےپلز پارٹی کے چےئرمےن بلاول بھٹو زرداری نے آج شام پےپلز پارٹی کی پارلےمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلےا ہے۔ اجلاس زرداری ہاﺅس اسلام آباد مےں بلاول بھٹو کی زےرصدارت ہو گا پارٹی کے مرکزی قائدےن کے علاوہ منتخب اراکےن قومی اسمبلی اجلاس مےں شرکت کرےں گے اجلاس مےں قومی اسمبلی کے اجلاس مےں پارٹی کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ علاوہ ازےں سابق اپوزےشن لےڈر سےد خوروشےد شاہ کو سپےکر کے انتخاب مےں منتخب کرانے کےلئے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ خورشید شاہ کو بھاری اکثریت سے سپیکر قومی اسمبلی منتخب کرالیں گے ،اپوزیشن جماعتوں اور دیگر آزاد امید واروں سے رابطہ جاری ہیں ،عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرینگے ،کوئی شنوائی نہ ہوئی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ اپوزیشن الائنس نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے خورشید شاہ کے نام پر اتفاق کیا ہے ،امید ہے تمام اپوزیشن جماعتیں خورشید شاہ کو سپورٹ کریں گی ، انہوں نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزا دامید واروں سے پیپلزپارٹی نے رابطہ کر کے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے ووٹ مانگا ہے جس کے لئے انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں الیکشن 2018میں مبینہ دھاندلی پر 13اگست کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی احتجابی حکمت عملی تیار کر لی ہے کل پیر 13اگست کو قومی اسمبلی کے ہونےوالے اجلاس میں دھاندلی کیخلاف شدید احتجاج کیا جائیگا ۔
پیپلزپارٹی، دعویٰ