ہمارے خلاف مفاد پرست حلقوں نے جعلی مہم شروع کر رکھی ہے: نشاط گروپ
لاہور (کامرس رپورٹر) نیب کی جانب سے معروف بزنس مین میاں محمد منشاءکو 17اگست کو طلب کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے نشاط گروپ نے کہا ہے کہ نشاط گروپ کے خلاف چند مفاد پرست حلقوں نے جعلی اور جھوٹ پر مبنی مہم شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد نشاط گروپ کو بدنام کرنا ہے جو کہ ملک کے بڑے تجارتی اداروں میں سے ایک ہے۔ اب یہی مفاد پرست حلقے میاں محمد منشاءکی نیک نامی کو بدنام کرنے کے در پے ہیں جو نشاط گروپ کے اہم سپانسر ہیں ۔ ماضی میں بھی ان کو ایم سی بی بینک کی نجکاری ، سکیورٹی ایجنسیز کو یونیفارم کی فراہمی کے مسئلے پر ناکامی ہوئی اور اب سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب برطانیہ کے حصول کو چیلنج کیا ہے حالانکہ انکی یہ کوشش پہلے بھی ناکام ہو چکی ہے ،خاص طور پر ہوٹل سے متعلقہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے روبرو جائیداد سے متعلق کیس میں میاںمحمد منشاءایک مدعا علیہ تھے یہ کیس متعلقہ ڈویژنل بینچ خارج کر چکا ہے ۔ میاں محمد منشاءکی شخصیت کو بدنام کرنے کی کوشش میں ناکامی سے گھبرا کر اب ایک اور بے بنیاد شکایت نیب کو کی گئی ہے ، یہ جان بوجھ کر کی گئی کوشش کو بھی یقینا ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نشاط گروپ