• news

شہبازشریف سے خورشید شاہ یوسف رضا گیلانی کی ملاقات‘ وزیراعظم سپیکر کے الیکشن کی حکمت عملی پر غور

لاہور (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) ملک کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کے چوٹی کے رہنما¶ں کے درمیان ملاقات مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاﺅن پر ہوئی پیپلز پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی کیلئے سپیکر کے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار سید خورشید شاہ، شہباز شریف کی رہائش گاہ پر آئے ملاقات میں مسلم لیگ ن کے جو دیگر رہنما شریک تھے۔ ان میں سردار ایاز صادق، خواجہ محمد آصف، رانا تنویر حسین اور خو اجہ سعد رفیق نمایاں تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دو گھنٹے کے لگ بھگ ہونے والی ملاقات میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے الیکشن کی حکمت عملی پر غور کیا گیا دونوں جماعتوں کے رہنما¶ں کی ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے مل کر لائن آف ایکشن طے کی ہے اپوزیشن متحد ہے اور تمام جماعتیں ساتھ ملکر چلیں گی سپیکر ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے الیکشن کیلئے مختلف گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں تاکہ ارکان اسمبلی کی حاضر ی پوری رکھی جا سکے ہم نے پنجاب میں وزیراعلیٰ بنانے کے حوالے سے تمام کوششیں کر لی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا سیشن ہونے پر تمام کوششیں کھل کر سامنے آ جائیں گی۔ مجھے نہیں پتہ کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت بنانے سے روکا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی ممبر گیم کے حوالے سے صورتحال سب کے سامنے ہے۔شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین ارکان نے شرکت کی۔ شہبازشریف نے مرکز اور پنجاب میں حکومت سے متعلق لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ خواتین ارکان کے اسمبلی میں تعمیری اور مثبت کردار پر ایکشن پلان زیربحث آیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے خواتین ارکان کا کردار ناگزیر ہے۔

پی پی مسلم لیگ

ای پیپر-دی نیشن