حلف برداری کی تقریب میں کپل دیو اور نوجوت سدھو شرکت کیلئے آ رہے ہیں مصروفیت کے باعث گواسکر کی معذرت
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹرز کپل دیو اور نوجوت سدھو تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں، سنیل گواسکر مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ سکتے، انہوں نے معذرت کر لی ہے۔ 1992ءدی سٹار کرکٹ ٹیم تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گی۔ وسیم اکرم، جاوید میانداد، انضمام الحق، وقار یونس سمیت دیگر شرکت کرینگے۔