بھارت:مودی کی عہد شکنی رکن پارلیمنٹ احتجاجاً ہٹلر بن گیا
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے عہد شکنی کے بعد بھارتی ممبر پارلیمان نراملی شیوا پرساد نے احتجاج کے طور پر ہٹلر کا روپ دھار لیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے نراملی شیوا پرساد نے اپنے وزیراعظم کی عہد شکنی سے دلبرداشتہ ہوکر ہٹلر کا روپ دھار لیا اور احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے اسی حلیے میں پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ وہ اس سے پہلے بھی توجہ حاصل کرنے کے لیے دیوی دیوتاؤں کا روپ اختیار کرتے رہے ہیں۔ہٹلر کا حلیہ اپنانے کے باعث سوشل میڈیا پر شیوا پرساد کی خوب لعن طعن کی جارہی ہے۔