چشتیاں: تالاب میں نہاتے 2کمسن کزن ڈوب کر جاں بحق
چشتیاں(نامہ نگار) نواحی گائوں 204مراد میں تالاب میں نہاتے دوکمسن لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ گائوں کے کزن 12سالہ محمدذیشان اور 14سالہ محمد نعمان نہانے کی غرض سے حفاظتی باڑ کے بغیر بنائے گئے غیرقانونی تالاب میں اترگئے جہاں گہرے پانی میں پھنس کر ڈوب گئے۔ چشتیاں کی سیاسی سماجی کاروباری تنظیموں کے نمائندوں محمداسلم، ریاض احمد ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈی پی او بہاولنگر سے اپنے مطالبہ میں کہا حفاظتی باڑھ کے بغیر بنائے گئے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا دوسرا واقعہ ہے ، گذشتہ ماہ چشتیاں کے چک نمبر18گجیانی میں بھی دوطالب علم بھائی اسد الرحمن، منیب الرحمن، غیرمحفوظ تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس طرح جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہوگئی چنانچہ آئندہ ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لئے فوری طور پر تمام دیہات کے قریب بنائے گئے گہرے تالابوں کے گردحفاظتی باڑھ اور دروازہ بنائے جانے کے اقدامات کئے جائیں۔