• news

ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز شکن میزائل کا تجربہ کیا : امریکہ کا دعویٰ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے کم فاصلے تک مار کرنے والے ایک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی عہدیداروں نے کہاکہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں میزائل تجربہ امریکی پابندیوں پر تہران کا جوابی اقدام ہوسکتا ہے۔امریکی حکام نے کہا کہ نیول فورس کی مشقوں کے دوران اس طرح کے میزائل کا تجربہ غیرمعمولی ہے۔ یہ تجربہ ابنائے ھرمز میں ایرانی اور علاقائی سمندری حدود میں کیا گیا۔خیال رہے کہ اتوار کو ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج عرب میں فوجی مشقیں شروع کی تھیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ وہ دشمنوں کی طرف سے حملوں اور ممکنہ جنگ کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف فوٹیل نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ اسرائیل ماضی میں بھی اس طرح کی مشقیں کرتا رہا ہے بلکہ موجودہ حالات میں یہ مشقیں خاص اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ ایران ایک طرف امریکا کی سخت پابندیوں کا سامان کررہا ہے اور دوسری طرف وہ آبنائے ہرمز کوبند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن