بھیرہ: بدچلنی کے شبہ میں بھائی نے فائر مار کر بہن کو قتل کردیا
بھیرہ ( نامہ نگار) بد چلنی کے شعبہ میں بھائی نے فائر کر کے اپنے حقیقی بہن کو موت کی نیند سلا دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی قصبہ کلیکہ کے حیدر علی کو اپنی بہن 24سالہ سمینہ بی بی کے کردار پر شک تھا ۔ وقوعہ کے روز وہ گھر میں کام کاج کے سلسلہ میں مصروف تھی کہ حیدر علی پسٹل لایا اور اسے کہا کہ تیری بد چلنی کی وجہ سے میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا اور ساتھ ہی فائر کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔ بھیرہ پولیس نے مقتولہ کے والد محمد فیروز کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔