زمبابوے: نیلسن شمیزا نے انتخابی نتائج آئینی عدالت میں چیلنج کر دیئے
ہرارے (اے پی پی) زمبابوے میں مرکزی اپوزیشن اتحاد کے رہنما نیلسن شمیزا نے حالیہ انتخابات کے نتائج کو آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا۔ رواں ماہ ہونے والے اس الیکشن کے نتائج کے مطابق حکمران زانو پی ایف کے امیدوار ایمرسن کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ تاہم شمیزا کے مطابق اس انتخابی عمل میں دھاندلی کی گئی تھی۔ ان نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے سے نومنتخب صدر ایمرسن کی حلف برداری کی تقریب بھی مؤخر ہو گئی ہے۔ انہوں نے اتوار کو حلف اٹھانا تھا۔ ملکی قوانین کے مطابق آئینی عدالت نے اب چودہ دن کے اندر اندر اپنا فیصلہ سنانا ہے۔