• news

مقبوضہ کشمیر: احتجاج جاری‘ جھڑپوں میں زخمی‘ حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کی برسی منائی گئی

سرینگر (اے پی پی، نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں اور بھارت کیخلاف نعرے لگائے۔ سری نگر(کے پی آئی) نام نہادبھارتی یوم آزادی تقریبات کی کامیابی کے لیے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے تلاشی کارروائیوں اور پکڑ دھکڑ میں تیزی پیدا کر دی ہے ۔سرینگر کے نوہٹہ اور شوپیان کے ٹکروٹنگونی میں بھارتی فورسز پولیس ونیم فوجی دستوں اور مشتعل نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، درجن بھر نوجوان زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ شاکر احمد صوفی کی عمر16 سال بتائی جاتی ہے اس کے چہرے اور سر پر پیلٹ لگے ہیں۔جامع مسجد سرینگر سے نوجوان باہر آئے اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔ تاریخی جامع مسجد گیٹ پر نوجوانوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ اسی اثنا میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ چھروں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میںکئی نوجوانوں کو چھرے لگے ۔عوامی اتحاد پارٹی اے آئی پی کے سربراہ انجینئر رشید کو جموں جانے وے روک دیا گیا انجینئر رشید کوتین روزہ دورے پر جاتے ہوئے جواہر ٹنل کے پار پولیس اور سی آر پی ایف نے گرفتار کرکے واپس بھیج دیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جنوبی کشمیر کے 9 سپیشل پولیس آفیسرز ( ایس پی او) نے پولیس کی ملازمت چھوڑ دی ہے ۔ ایس پی او ز نے نوکری چھوڑنے کا اعلان اپنے علاقے کی مساجد میں کیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کشمیری عسکریت پسندوں نے ایس پی او ز سے نوکری چھوڑنے کو کہا تھا۔گجر بکروال طبقے کے افراد نے ہندو انتہا پسند تنظیموں کیطرف سے جموں خطے میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی مذموم کارروئیوں کے خلاف جموںمیں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرے کی قیادت چودھری نزاکت کٹھانہ نے کی ۔ انہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلا غ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہند و انتہا پسند تنظیموں نے جموں خطے کے علاقوںخاص طور پر کٹھوعہ، سانبہ، جموں اور ادھمپور پور میں مسلمانوں کا قافیہ حیات تنگ کر رکھا ہے ۔نئی دلی کی ایک عدالت نے دختران ملت کی غیر قانونی طور پر نظر بند سربراہ آسیہ اندرابی اور اور انکی دو ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کے عدالتی ریمانڈ میں 7ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد نہیں ہونے دیں گے‘ڈیمو گرافک حیثیت کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر کشمیریوں کو مستقل کشمیری بنانا چاہتی ہے،جبکہ بھارتی آئین کے تحت کوئی غیر کشمیری کشمیر میں جائیداد نہیں خرید سکتا۔عمر فاروق نے کہا کہ کشمیر میں کسی غیر ریاستی کو ووٹ دینے کا حق بھی نہیں ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ممتاز آزادی پسند رہنما شیخ عبدالعزیز کو انکی شہادت کی10ویں برسی پر شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ عبدالعزیز اور دیگر لاکھوں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مقدس مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن