• news

تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں بہتری آگئی

اسلام آباد ( آن لائن ) بارشوں اور پہاڑوں میں جمی برف پگھلنے کے باعث ملک کے بڑے ڈیموں تربیلا اور منگلا میں پانی کے ذخیرے میں بہتری آئی ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویثرن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1533فٹ ریکارڈ کی گئی، تربیلا میں پانی کی آمد 2لاکھ 53ہزار، جبکہ اخراج 1لاکھ 96ہزار 400کیوسک ہے۔ منگلا میں پانی کی سطح1160فٹ ریکارڈ کی گئی ،جبکہ پانی کی آمد 35ہزار اور اخراج9815 کیوسک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن