کیرالہ میں سیلاب لینڈ سلائیڈنگسے ہلاکتیں37ہو گئیں
نئی دہلی(سنہوا) بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرنے والوں کی تعداد 37ہو گئی ہے، ریسکیعو انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ چودہ میں سے گیارہ اظلاع بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں، اکتیس پزار سے زائد افراد کو اسی ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا،1031 ایکڑ علاقہ سیلابی پانی میں گھر گیا۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ کنٹرول روم کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا پوری ریاست میں 350 ریلیف کیمپس بنائے گئے ہیں۔فوجی ریسکیو آپریشن میں شریک ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پینارائی وجایان نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ریاست سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ قدرتی آفت سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔ ادھر امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو متاثرہ مقامات پر جانے سے روک دیا ہے۔