• news

ڈبلیو ٹی او کے تنازعات خاتمہ کیلئے کردار ادا کرتے ہیں گے:چین

بیجنگ(آئی این پی)چین عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او) اور اس کے تنازعات نمٹانے کیمیکانزم کے موثر طو رپر کام کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔چین دنیا کا سب سے بڑا تجارت کرنے والاملک ہے۔اس لیے وہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کا ایک مضبوط حامی رہا ہے۔ ان خیالات کااظہار چینی اکیڈمی آف انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ اکنامک کواپریشن کے ایک سکالر گوبائو ژی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ڈبلیو ٹی او کے تنازعات نمٹانے کیمیکانزم پر مکمل طور پر عمل کیا ہے۔چین نے ہمیشہڈبلیو ٹی او ملکوں کے ساتھ تجارتی تنازعات نمٹانے کے لیے ڈبلیو ٹی او کے تنازعات نمٹانے کے میکنیزم کا انتخاب کیا ہے۔اس وقت تک چین نے دبلیو ٹی او میں 17تنازعات پیش کیے ہیں جبکہ 42تنازعات کے بارے میں شکایات کی گئیں ہیں۔ان میں سے33نمٹائے جاچکے ہیں۔ان مقدمات میں چین نے اپنے معاملات ڈبلیو ٹی او کے قانون کے مطابق درست کرلیے ہیں۔یا مشاورت کے مرحلے پر اس نے اپنے اقدامات کی مطابقت پیدا کرلی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن