فیصل آباد: جعلی پیر اپنے ہی مرید کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ٹھیکریوالاکے علاقہ میں جعلی پیر اپنے ہی مرید کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق قلعہ دلدار سنگھ کا رہائشی جعلی پیر محمد ارشد کا چک نمبر 245رب عباس پور نزد فریش فلور ملزکے مرید امداد حسین کے گھر آنا جانا تھا جہاں اس نے اپنے مرید کی بیٹی اٹھارہ سالہ جنت بی بی جو کہ بی اے کی طالبہ تھی سے مراسم قائم کر لئے گھر والوں کو کہا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں لڑکی کو ورغلا کر لڑکی سے نکاح کر لیا۔ جعلی پیر لڑکی کی رخصتی کا تقاضہ کرتا رہا جس پر لڑکی کے والد سے جھگڑا ہو گیا۔ ملزم امداد حسین ساتھی کامران کے ساتھ مل کر ڈنڈوں سے وار کرنے لگا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے محمد سجاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔