ساہیوال پولیس کا چھاپہ ، ڈیلر ، 3سمگلر گرفتار، بھاری تعداد میں غیر ملکی اسلحہ برآمد
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت+ نا مہ نگار) پولیس غلہ منڈی نے گلشن نور کالونی جی ٹی روڈ میں چھاپہ، غیرملکی اسلحہ کی بھاری کھیپ بر آمد کر لی۔ پولیس نے محمد ایوب خان اسلحہ ڈیلر اور صوبہ خیبر پی کے کے تین سمگلروں عرفان خان،رضوان،شکیل خان دیگر کو گرفتار کر لیا، کار سے 10پمپ ایکشن گن،دو رائفل 223بور،294پسٹل 30بور،اور 9100گو لیاں بر آمد کر لی اور کار بھی قبضہ میں لے لی۔ پولیس غلہ منڈی کو اطلاع ملی کہ ایک کار نمبر 933/ICT،DKمیں غیر ملکی اسلحہ کی بھاری کھیپ کا ر کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سمگل کیا جا رہا ہے۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے تھانہ فتح شیر اور سی آئی اے سٹاف کی پولیس کے ہمراہ بائی پاس سے تعاقب کیا، کار روک کر تین ملزموں کو گرفتار کر لیا اور اسلحہ ڈیلر ایوب خان کو اسکے گھر سے گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزموں کی تلاشی کے دوران ملزموں کے قبضہ سے 14لاکھ 70ہزار روپے کی نقدی بھی پولیس نے بر آمد کر لی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بعد ازاں ہنگامی پریس کانفرنس میں ڈی پی او غلام مبشر میکن نے بتایا کہ تھانہ غلہ منڈی ٰ پولیس نے دہشت گر دی کی جشن آزادی اور عید الضحیٰ پر ممکنہ تخریب کاری کے بہت بڑ ے منصوبہ کو ناکام بنا دیا، غیر ملکی اسلحہ کی بھاری کھیپ بر آمد کر لی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ اسلحہ کالعدم تنظیموں کاروبار میں بھی اضافہ کا باعث ہوتا ہے ۔تاہم پولیس کی خصوصی ٹیم تفتیش کر رہی ہے ۔ڈی پی او نے بتایا کہ قادر آباد کول اپور پلانٹ سے بر آمد ہو نے والا اسلحہ کا اس اسلحہ کی کھیپ سے کوئی تعلق نہ ہے اور قادر آباد کول اپور پلانٹ سے اسلحہ کی زیر حراست 8غیر ملکی با شندوں سے تفتیش سیکیورٹی ادارے کر رہے ہیں۔