پانی کا مسئلہ بہت اہم، پہلے ہفتے سے ہی حل کرنے کیلئے کام کرینگے: مراد علی شاہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ سب سے اہم ہے، پہلے ہفتے سے ہی پانی کا مسئلہ حل کرنے پر کام کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا گرین لائن بسیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلیں گی۔ دوسری بار نامزدگی پر پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں۔ وزیراعلیٰ کے عہدے پر کام کرنا آسان نہیں، عوام کی ضروریات اور توقعات بہت زیادہ ہیں۔ زراعت اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنی تقاریر میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کا کہا تھا، پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کام کریں گے۔ سندھ کابینہ نئے، پرانے لوگوں پر مشتمل ہوگی۔ اسمبلی میں پی پی کے 25 فیصد نئے لوگ آئے ہیں، پارٹی قیادت کے مشوروں سے کابینہ تشکیل دوں گا۔ جلد ہی گرین لائن منصوبے کیلئے بسیں آجائیں گی۔
مراد علی شاہ