تحریک انصاف کے نعمت اللہ زہری سینٹ سے مستعفی، آج بلوچستان اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے میر نعمت اللہ زہری سینٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق میر نعمت اللہ نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینٹ کو بھجوا دیا ہے۔ نعمت اللہ آج بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔ سینٹ نشست خالی ہونے کے بعد بلوچستان اسمبلی میں ووٹنگ ہو گی۔