گل ظفر خان ’’چائے والا‘‘ کے انتخاب کے بیرون ملک بھی چر چے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) خیبر پختونخوا کے علاقہ باجوڑ سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان جو عرف عام میں ’’چائے والا‘‘ کے نام سے مشہور ہے‘ کے بیرون ممالک بھی چرچے ہو رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے ’’چائے والے‘‘ قومی اسمبلی کے رکن گل ظفر خان کے انتخاب کو نمایاں کوریج دی ہے اور بتایا ہے کہ ’’چائے والے‘‘ رکن اسمبلی کے اثاثے تین کروڑ روپے کے ہیں۔